بخشی خانے میں ہنگامہ آرائی، ایک شخص گرفتار

بخشی خانے میں ہنگامہ  آرائی، ایک شخص گرفتار

بورے والا(نمائندہ دنیا)خشی خانے میں ہنگامہ آرائی اور زیر حراست ملزم کو دھمکیاں دینے پر ایک مقامی شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیل کے مطابق پولیس ملزمان کو بخشی خانے منتقل کر رہی تھی اور ہتھکڑیاں کھولی جا رہی تھیں کہ اسی دوران اچانک ہنگامہ شروع ہو گیا۔ اس موقع پر محمد اظہر کھوکھر سکنہ 445 ای بی نے زیر حراست ڈکیتی کے ملزم الطاف ڈوگر کو گالیاں دیں اور دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔پولیس کے مطابق الطاف ڈوگر ایک ڈکیتی کے مقدمے میں زیر حراست ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں