شہر سے دو لڑکیاں اغوا، ملزموں کیخلاف مقدمات درج
ملتان (کرائم رپورٹر )پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں پانچ نامزد سمیت نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔
مخدوم رشید پولیس کو حنیف نے بتایا کہ میری بیٹی 16سالہ کو ملزم زبردستی اغوا کرکے فرار ہوگئے جبکہ ممتاز آباد پولیس کو یونس شاہ نے بتایا کہ میری بیٹی گھر موجود نہ تھی جسے بہت تلاش کیا کچھ معلوم نہ ہوسکا مجھے قوی شبہ ہے کہ بیٹی کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کرلیا۔