خاتون سے نوسربازی، رکشہ ڈرائیور سمیت 3افراد پر مقدمہ

خاتون سے نوسربازی، رکشہ  ڈرائیور سمیت 3افراد پر مقدمہ

ملتان (کرائم رپورٹر )سکول ٹیچر سے نوسربازی سے نقدی موبائل لیکر فرار ہونے کے الزام میں رکشہ ڈرائیور سمیت تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلئے گئے۔

چہلیک پولیس کو بشیر نے بتایا کہ میری بیٹی سکول ٹیچر جو کلمہ چوک سے رکشہ میں سوار ہوکر گھر آرہی تھی فلائی اوور پر رکشہ میں سوار نامعلوم عورت نے الٹی کا بہانہ کیا بیٹی نیچے اتری تو نامعلوم رکشہ ڈرائیور اور دو نامعلوم عورتوں نے بیٹی کے پرس سے نقدی 20ہزار و موبائل لیکر رکشہ بھگا کر فرار ہوگئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں