اشتہاری کے فرار میں اعانت کے مرتکب شخص کیخلاف ایکشن
ملتان (کرائم رپورٹر) پولیس نے اشتہاری مجرم کو فرار کرانے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
قادر پورراں پولیس نے اشتہاری مجرم نوید کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا ملزم وحید نے پولیس کو دیکھتے ہی اشتہاری کو فرار کرادیا۔پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔