چیئرمین انجمن تاجران شفیق الرحمن سپرد خاک،دعائے مغفرت
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) چیئر مین انجمن تاجران کوٹ ادوچودھری شفیق الرحمٰن جو عارضہ قلب کے باعث کارڈیالوجی سنٹر ملتان میں انتقال کرگئے تھے۔
مرحوم کی نماز جنازہ جنوبی عیدگاہ میں ادا کی گئی جس میں تاجر برادری ،سیاسی وسماجی شخصیات، وکلاء، ڈاکٹرز، صحافی برادری سمیت معززین شہرسمیت شہریوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔نمازجنازہ کے بعد مرحوم کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔اس موقع پر شرکاء نے مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعا کی۔