سول سوسائٹی کاتمباکو انڈسٹری وفدکی وزراء سے ملاقاتوں پر اظہار تشویش

سول سوسائٹی کاتمباکو انڈسٹری وفدکی  وزراء سے ملاقاتوں پر اظہار تشویش

وہاڑی(خبرنگار)صحتِ عامہ کے شعبے سے وابستہ سول سوسائٹی تنظیموں اور تمباکو کنٹرول کے ماہرین نے بجٹ سے قبل تمباکو انڈسٹری کے وفد کی حکومتی وزراء سے ملاقاتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کولیشن فار ٹوبیکو کنٹرول پاکستان کے کوآرڈینیٹر ذیشان دانش اور سماجی رہنما نوشین ملک نے کہا ہے کہ تمباکو انڈسٹری ماضی میں بھی پالیسی سازی اور ٹیکس اصلاحات پر اثرانداز ہونے کی کوشش کرتی رہی ہے ، اس لیے ایسی ملاقاتیں شفافیت اور عوامی مفاد کے حوالے سے سنجیدہ سوالات پیدا کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی ادارئہ صحت کے فریم ورک کنونشن آن ٹوبیکو کنٹرول (WHO FCTC) کا دستخط کنندہ ملک ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں