جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن 6 گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

 جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن  6 گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی)پولیس تھانہ میرانپور نے چھ جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی۔

پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 6 ملزموں کو گرفتار کر کے 1233 گرام چرس، 22 لیٹر شراب اور اسلحہ ناجائز 4 عدد پستو ل برآمد کئے ۔ ملزم احمد رضا سے 22 لٹر شراب، ریحان عرف منا سے پستول 30 بور، حیدر علی سے پستول 30 بور، ثمر شاہ سے پستول 30 بور، نوید سے پستول30 بور اور عمران عرف مانا سے 1233 گرام چرس قبضے میں لی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں