بلنگ نظام میں غفلت ،کوتاہی کی گنجائش نہیں، گل محمد زاہد

بلنگ نظام میں غفلت ،کوتاہی  کی گنجائش نہیں، گل محمد زاہد

ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد نے کہا ہے کہ بلنگ کے نظام میں کسی قسم کی غفلت، غلطی یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

صارفین کو درست، بروقت اور شفاف بلنگ کی فراہمی کمپنی کی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے کہا کہ غلط، زائد یا غیر تسلی بخش بلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ تمام ڈیٹیکشن بلز صرف نیپرا کنزیومر سروسز مینوئل کے مطابق جاری کئے جائیں گے ۔وہ میپکو ہیڈکوارٹر میں تمام سپرنٹنڈنگ انجینئرز کے آن لائن اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں