’’ہم ہیں بنیان مرصوص‘‘کے عنوان سے تقریب اور میوزیکل نائٹ
مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) یومِ معرکۂ حق کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں ’’ہم ہیں بنیان مرصوص‘‘کے عنوان سے شاندار تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ اور ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ نے خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں پاک فوج کی قربانیوں کو شاندار انداز میں خراج عقیدت پیش کیا گیا اور مقررین نے کہا کہ معرکۂ حق میں افواج پاکستان نے دشمن کے عزائم ناکام بنا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ شرکاء نے اس موقع پر ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کی۔قبل ازیں فیاض پارک میں یومِ معرکۂ حق کے سلسلے میں میوزیکل نائٹ کا انعقاد بھی کیا گیا۔ جس میں معروف گلوکارہ میراب علی خان سمیت دیگر فنکاروں نے ملی نغمے پیش کیے ۔ تقریب میں ایم پی اے اجمل خان چانڈیہ، بار صدر سعید اللہ گسورا، سیکرٹری امتیاز خان سہرانی، ڈاکٹر رفیق اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔