چیمبر آف سمال ٹریڈرز الیکشن،پولنگ کا عمل آج ہوگا
ملتان (لیڈی رپورٹر)چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر کے انتخابات کے سلسلہ میں پولنگ آج ہوگی۔۔۔
جس کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں الیکشن کمیشن کے مطابق ملتان شہر کے بازاروں مارکیٹوں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔پولنگ صبح 9بجے سے سہ پہر 5بجے تک 19حسن پروانہ کالونی ڈیسنٹ مارکیٹ دفتر چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری میں جاری رہے گی۔ جبکہ صدر اور جنرل سیکرٹری کی دونشستوں پر انتخابات ہورہے ہیں الیکشن کمیشن کے مطابق دو گروپ فرینڈز اور ملک طاہر ڈوگر گروپ انتخابات میں حصہ لے رہا ہے ۔