پولیس اہلکار بن کر شہری سے رقم بٹورنے پر مقدمہ درج

پولیس اہلکار بن کر شہری سے  رقم بٹورنے پر مقدمہ درج

ملتان (کرائم رپورٹر)خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے شہری سے ہزاروں روپے وصول کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔جلیل آباد پولیس کو عمار قریشی نے درخواست دیتے ہوئے۔۔۔

 مؤقف اختیار کیا کہ تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل ملزم شاہد نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کیا اور ایس ایچ او جلیل آباد اور ڈی ایس پی کے نام پر اس سے 20 ہزار روپے وصول کئے ۔مدعی کے مطابق ملزم مبینہ طور پر منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی بھی کرتا ہے ۔ درخواست گزار نے الزام عائد کیا کہ ملزم بعد ازاں اس کے گھر آیا اور وہاں لڑائی جھگڑا بھی کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں