فرینڈز گروپ کا عشائیہ تاجروں کی بھرپور شرکت

فرینڈز گروپ کا عشائیہ  تاجروں کی بھرپور شرکت

ملتان (لیڈی رپورٹر)چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر کے انتخابات کے سلسلے میں فرینڈز گروپ کی جانب سے عشائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

، جس میں شہر بھر سے تاجر نمائندوں، بازاروں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز سمیت تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار صدر ظفر اقبال صدیقی، امیدوار جنرل سیکرٹری عزیزالرحمن انصاری، شیخ طاہر امجد، احتشام الحق، ممتاز علی بابر، مرزا اعجاز علی، شیخ عاصم اعجاز، شیخ بشارت شوکت اور ملک اسلم ڈوگر نے کہا کہ کچھ عناصر انتخابی میدان میں مقابلہ نہ کرسکنے پر عدالتوں کا سہارا لے رہے ہیں۔

، تاہم تاجر برادری انہیں مسترد کر چکی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں