سپیشل برانچ کی اطلاع پر کارروائی، آئس فروش گرفتار
سکندرآباد (نامہ نگار) تھانہ صدر شجاع آباد پولیس نے سپیشل برانچ کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلو سے زائد آئس برآمد کر لی۔۔۔
پولیس کے مطابق بستی مٹھو بائی میں منشیات کی بڑی کھیپ منتقل کیے جانے کی اطلاع پر فوری ناکہ بندی کی گئی۔ اس دوران مشکوک شخص کو روک کر تلاشی لی گئی تو اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں آئس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم کی شناخت محمد اشفاق عرف شاکا سکنہ بنگلہ موڑ شجاع آباد کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف منشیات فروشی کی سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نوجوانوں کو منشیات سپلائی کرنے والے گروہ کا اہم رکن ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا گیا ہے ۔