اغواء کے بعد نوجوان کا قتل جعلی پیر بیٹے سمیت گرفتار

اغواء کے بعد نوجوان کا قتل  جعلی پیر بیٹے سمیت گرفتار

بورے والا (نمائندہ دنیا)ساہوکا کے علاقہ میں چند روز قبل اغواء کے بعد قتل ہونے والے شفقت چویرا کے مقدمہ میں پولیس نے مرکزی ملزم جعلی پیر امداد حسین اور اس کے بیٹے صائم امداد کو گرفتار کر لیا۔۔۔۔

 پولیس کے مطابق ملزم نے مقتول سے رقم بٹورنے کے بعد اسے نشہ آور انجکشن لگا کر بے ہوش کیا اور پھر گلہ کاٹ کر قتل کردیا۔ ملزم امداد حسین جعلی پیر بن کر لوگوں کو دھوکہ دیتا تھا۔ پولیس کے مطابق اس نے مقتول شفقت چویرا کو اپنے جھانسے میں لیا اور سٹیڈیم روڈ سے حاصل کیا گیا نشہ آور انجکشن لگا کر بے ہوش کر دیا۔ بعدازاں اپنے بیٹے صائم امداد کے ساتھ مل کر اسے قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دی۔ ریسکیو 1122 نے آپریشن کے دوران لاش نہر سے برآمد کی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ قتل میں استعمال ہونے والا نشہ آور انجکشن فراہم کرنے والے میڈیکل سٹور کے مالک کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں