بچی سے مبینہ زیادتی ملزم کیخلاف مقدمہ درج

بچی سے مبینہ زیادتی ملزم کیخلاف مقدمہ درج

سکندرآباد (نامہ نگار) تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقہ وسیب ٹاؤن میں 5سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔۔۔

۔ پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔ پولیس کے مطابق محمد فیاض کی 5 سالہ بیٹی صبح سکول جانے کیلئے گھر سے نکلی مگر سکول نہ پہنچی۔ تلاش کے دوران معلوم ہوا کہ پڑوسی محمد سلیم بچی کو اپنے کمرے میں لے گیا جہاں اسے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ اہل خانہ کے پہنچنے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کرکے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔ شہریوں نے واقعہ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں