بھائی نے فائر کرکے بہن کو زخمی کر دیا

بھائی نے فائر کرکے بہن کو زخمی کر دیا

جہانیاں (نامہ نگار)بھائی نے فائر کرکے بہن کو زخمی کر دیا،والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج ۔تفصیل کے مطابق چک نمبر139دس آر قدیم کی۔۔۔

 رہائشی خاتون تسلیم اخترنے پولیس کو تحریر ی درخواست میں بتایا کہ میرے بیٹے جاوید اقبال عرف منگی نے گھر میں ہنگامہ برپا کر دیا اورہوائی فائرنگ شروع کر دی،میری بیٹی صباء جو لودھراں سے ملنے آئی ہوئی تھی اس نے روکنے کی کوشش کی تو منگی نے اس پر فائر کر دیا جو اس کی ٹانگ سے آر پار ہو گیا اور وہ زخمی ہو کر گر پڑی جبکہ جاوید اقبال منگی نے بیڈ پر ٹکریں مار مار کر خود کو بھی زخمی کر لیا۔منگی نے میری بیٹی کو مارنے کی نیت سے فائر کرکے زخمی کیا۔پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں