غیر قانونی آئل ایجنسیوں پر چھاپے متعدد مالکان دکانیں بند کرکے فرار
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)سول ڈیفنس کے 3غیر قانونی آئل ایجنسیوں پر چھاپے ، کارروائی کی اطلاع ملتے ہی متعدد مالکان دکانیں بند کرکے فرار۔ ۔۔۔
سول ڈیفنس آفیسر سیدہ سحرش ارشاد کی نگرانی میں سٹی کوٹ ادووگردونواح میں غیر قانونی آئل ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا، اس دوران سول ڈیفنس افیسر سیدہ سحرش ارشاد نے ضلعی مرکز پل88کے قریب محمدارشدلانگ،سوئی گیس پل پر محمد شمشادمشوری،ٹی پی لنک روڈ پر شمشاداحمد چانڈیہ کی غیرقانونی آئل ایجنسیوں پر چھاپے مارے گئے ، کارروائی کے دوران مختلف مقامات سے پٹرولیم مصنوعات قبضہ میں لے لی گئیں جبکہ چھاپوں کی اطلاع ملتے ہی متعدد غیرقانونی آئل ایجنسی مالکان اپنی دکانیں بندکرکے فرار ہوگئے ۔