ناجائز اسلحہ پر کارروائی ،مقدمات درج
ملتان (کرائم رپورٹر) پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے پر چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔
پولیس نے فہد سے پسٹل، گولیاں، یوسف سے پسٹل،تنویر عرف ببلی سے پسٹل اور ملزم علی رضا سے کاربین برآمد کرلی ۔مزید کارروائی جاری۔ پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔