دھرنے کے دوران خاتون وکیل بے ہوش
ملتان ( کرائم رپورٹر ) ضلع کچہری میں دھرنے کے دوران خاتون وکیل بے ہوش ہوگئی، نشتر ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔
ضلع کچہری میں احتجاجی دھرنا جاری تھا کہ دھرنے کے دوران خاتون ایڈووکیٹ شدید گرمی کی وجہ سے بے ہوش ہوگئی ریسکیو1122 اہلکار نے خاتون ایڈووکیٹ کو ابتدائی طبی امداد دی ۔ جس کے بعد نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹر کے مطابق خاتون ایڈووکیٹ کی حالت ٹھیک بتائی گئی ۔