گھر میں گھس کر فائرنگ 16 سالہ لڑکی اغوا

گھر میں گھس کر فائرنگ  16 سالہ لڑکی اغوا

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ شادیخان منڈا میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ اور تشدد کرتے ہوئے 16 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا۔

تفصیل کے مطابق غلام سرور ہیر کے مطابق وہ اپنے گھر میں اہل خانہ کے ہمراہ سویا ہوا تھا کہ رات گئے غلام یسین، محمد شہباز، زبیر، غلام دین اور تین نامعلوم افراد اسلحہ کے زور پر گھر میں داخل ہوگئے ۔ ملزمان نے اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔مدعی کے مطابق ملزمان اس کی 16 سالہ بیٹی زاہدہ بی بی کو زبردستی اغوا کرکے لے گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں