اغوا کی وارداتیں، دولڑکیوں سمیت 3افراد غائب، مقدمات قائم
ملتان (کرائم رپورٹر )پولیس نے اغوا اور اغوا کی کوشش کے الزام میں ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔
مخدوم رشید پولیس کو نذیراں مائی نے بتایا کہ میری بیٹی کو ملزم اغوا کرکے فرار ہوگئے صدر پولیس کو وحید نے بتایا کہ میری بیٹی 13سالہ سونیا گھر سے باہر گئی واپس نہیں آئی جسے نامعلوم ملزموں نے اغوا کرلیا سیتل ماڑی پولیس کو کرن شہزادی نے کہا کہ نامعلوم ملزموں نے میرے بیٹے احمد رضا کو اغوا کرلیا جبکہ مخدوم رشید پولیس کو صائمہ نے بتایا کہ ملزم منیر ،شبیر ، تنویر اور حسیب نے زبردستی مجھے اغوا کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ڈنڈے کا وار کرکے بازو توڑ دیا۔