اراضی تنازع پرباپ بیٹے اور رشتہ دار حملہ ، شدید زخمی

اراضی تنازع پرباپ بیٹے  اور رشتہ دار حملہ ، شدید زخمی

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ چک نمبر 147 ایم ایل میں زمین کے تنازع پر مسلح افراد نے باپ بیٹے اور رشتہ دار پر حملہ کرکے انہیں شدید زخمی کردیا۔

تفصیل کے مطابق غلام فرید اپنے بھتیجے غلام رسول کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گھر جا رہے تھے کہ راستے میں متعدد افراد نے ڈنڈوں، سوٹوں اور کلہاڑیوں سے حملہ کردیا۔ حملہ آوروں میں محمد فاروق، مظہر، یونس، فلک شیر، جہانگیر، نواز، منظور، سلیم، ندیم، شہباز، عبداللہ، شبو، ناصر، فیصل، کاشف حسین، آسیہ بی بی اور دیگر شامل تھے ۔مدعی کے مطابق مظہر نے کلہاڑی کا وار کرکے غلام فرید کے سر پر شدید چوٹ لگائی جبکہ دیگر ملزمان نے سوٹوں سے تشدد کیا جس سے وہ لہولہان ہوگئے ۔ غلام رسول کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اہل علاقہ نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کی جان بچائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں