ایزی پیسہ شاپ سے رقم منتقل پولیس اہلکار پر اسلحہ تاننے کا الزام

ایزی پیسہ شاپ سے رقم منتقل  پولیس اہلکار پر اسلحہ تاننے کا الزام

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایزی پیسہ شاپ سے 99 ہزار روپے کی مبینہ منتقلی اور رقم مانگنے پر اسلحہ تاننے کے الزام پر پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو کے رہائشی اور ایزی پیسہ شاپ کے مالک شیخ فہیم نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس ملازم طلعت حبیب اس کی دکان پر آیا اور ایزی پیسہ کاؤنٹر سے 99 ہزار 300 روپے اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرائے ۔متاثرہ شہری کے مطابق جب اس نے رقم کی ادائیگی کا مطالبہ کیا تو اہلکار مبینہ طور پر مشتعل ہوگیا اور اسلحہ نکال کر اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ بعد ازاں وہ اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔واقعہ کی اطلاع پر شہریوں اور تاجروں میں شدید تشویش پائی گئی جبکہ متاثرہ شخص نے اعلیٰ حکام سے فوری کارروائی اور رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں