فیکٹری میں آگ کا حادثہ، 1مزدور جاں بحق،4کی حالت تشویشناک
جلال پور پیروالا(نامہ نگار) فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعہ میں جھلسنے والے پانچ مزدوروں میں سے ایک مزدور جاں بحق ہوگیا جبکہ چار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
روزگار کے سلسلے میں دوسرے شہر میں فیکٹری میں کام کرنیوالے جلال پور کے پانچ مزدور آگ کی زد میں آکر شدید جھلس گئے تھے ۔ جاں بحق ہونیوالے مزدور کی شناخت موضع جھانبو کے رہائشی محمد شاکر کے نام سے ہوئی ہے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔