اساتذہ کی شاندار کارکردگی تعریفی اسناد سے نوازا گیا
وہاڑی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی وہاڑی کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں ضلع بھر کے نمایاں کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کرام کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔
تقریب میں تعلیمی سال 2026-27 کی داخلہ مہم کے اہداف حاصل کرنے والے اساتذہ کی خدمات کو سراہا گیا۔تقریب میں مرکز لڈن کے گورنمنٹ پرائمری سکول سکندر آباد کی ہیڈ ٹیچر اللہ رکھا قادری نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کی جس پر انہیں خصوصی تعریفی سرٹیفکیٹ دیا گیا۔ ڈی ڈی ای او تحصیل وہاڑی محمود الحسن لاشاری نے اساتذہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ محنتی اساتذہ قوم کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔