موٹروے پولیس کی کارروائی، مسافروں کو اضافی کرایہ واپس

موٹروے پولیس کی کارروائی، مسافروں کو اضافی کرایہ واپس

اوور چارجنگ اور اوور لوڈنگ کیخلاف عید مہم کے تحت سخت کریک ڈاؤن

جلال پور پیروالا(نامہ نگار) عیدالاضحیٰ کے موقع پر اوور چارجنگ اور اوور لوڈنگ کے خلاف موٹروے پولیس ایم5 سیکٹر ون نے کارروائی کرتے ہوئے مسافروں کو اضافی کرائے واپس دلوا دیئے ۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلطان احمد چوہدری کی خصوصی ہدایات اور ڈی آئی جی موٹروے سنٹرل 2 زون ڈار علی خٹک کے احکامات کی روشنی میں ایم فائیو سیکٹر ون میں عید مہم کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ کی سخت چیکنگ شروع کی گئی ہے ۔سیکٹر کمانڈر رانا سرفراز احمد کی زیر نگرانی موٹروے پولیس نے مختلف مقامات پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران اوور لوڈنگ اور اوور چارجنگ پر کارروائیاں کیں اور متعدد ٹرانسپورٹرز کو جرمانے بھی عائد کیے ۔کارروائی کے دوران مسافروں سے وصول کیا گیا اضافی کرایہ موقع پر ہی واپس دلایا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں