عیدالاضحیٰ پر کچی شراب کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ، ٹیمیں تشکیل

عیدالاضحیٰ پر کچی شراب کیخلاف  کریک ڈاؤن کا فیصلہ، ٹیمیں تشکیل

وہاڑی(خبرنگار)عیدالاضحیٰ کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے وہاڑی پولیس نے کچی شراب کی تیاری۔۔۔

 فروخت اور استعمال میں ملوث افراد کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق مختلف تھانوں کی سطح پر ایسے افراد کی فہرستیں مرتب کر لی گئی ہیں جو ماضی میں کچی شراب کی تیاری یا استعمال کے مقدمات میں ملوث رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں