مظفرگڑھ:پاک چین دوستی کی 75سالہ تقریبات، پرچم کشائی

مظفرگڑھ:پاک چین دوستی کی 75سالہ تقریبات، پرچم کشائی

تقریب میں پاکستان اور چین کے پرچم لہرا دیئے گئے ، گارڈ آف آنر پیش

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر ضلع مظفرگڑھ میں مشترکہ پرچم کشائی کی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوئی۔تفصیل کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عوید ارشاد بھٹی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل یوسف چھینہ نے پاکستان اور چین کے قومی پرچم بیک وقت لہرائے جبکہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ تقریب کے دوران دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے ۔تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع طاہر بھٹی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت افضل قریشی سمیت مختلف محکموں کے افسران، سرکاری نمائندگان اور شہریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاک چین دوستی، باہمی تعاون اور تاریخی سفارتی روابط کو اجاگر کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عوید ارشاد بھٹی نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہر آزمائش پر پورا اترنے والی لازوال مثال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعلقات باہمی اعتماد اور ترقی کی علامت ہیں اور ایسی تقریبات نوجوان نسل کو دونوں ممالک کی دوستی کی اہمیت سے آگاہ کرتی ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل یوسف چھینہ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات علاقائی استحکام اور اقتصادی ترقی کیلئے نہایت اہم ہیں۔ تقریب کے اختتام پر دونوں ممالک کی ترقی، خوشحالی اور دوستی کے فروغ کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں