زیادہ کپاس اگاؤ مہم کے تحت سرسبز کاٹن کنونشن کا انعقاد
کاشتکاروں کو جدید زرعی طریقوں ، کھادوں کے استعمال سے متعلق آگاہی
وہاڑی(خبرنگار)زیادہ کپاس اگاؤ مہم کے تحت نجی فرٹیلائزر کمپنی اور محکمہ زراعت کے تعاون سے مقامی مارکی میں سرسبز کاٹن کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی انعم اکرم اور ڈائریکٹر ایگری ایکسٹنشن ملتان ڈویژن شہزاد صابر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کنونشن میں کاشتکاروں کو سرسبز نائٹرو فاس اور سرسبز کیلشیم امونیم نائٹریٹ کے مؤثر استعمال سے متعلق مفید زرعی مشورے دئیے گئے ۔تقریب میں ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ ضلع وہاڑی رانا محفوظ نے کپاس کی فصل کو جڑی بوٹیوں اور نقصان دہ کیڑوں سے محفوظ رکھنے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع اور فرٹیلائزر کمپنی کے نمائندوں نے کاٹن پروڈکشن ٹیکنالوجی اور جدید زرعی طریقوں پر روشنی ڈالتے ہوئے فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔