مونڈکا:بستی رند گوپانگ تا ہیڈ چھہتر روڈ کھنڈر، شہری سراپا احتجاج
مونڈکا(نامہ نگار)نواحی بستی رند گوپانگ تا ہیڈ چھہتر مرکزی سڑک کئی سالوں سے مرمت نہ ہونے کے باعث مکمل طور پر کھنڈر بن چکی ہے، جس پر عوام نے حکمرانوں کی بے حسی کے خلاف احتجاج کیا ہے۔
تفصیل کے مطابق سڑک کی خستہ حالی کے باعث جگہ جگہ بڑے بڑے گڑھے بن چکے ہیں جس سے روزانہ درجنوں موٹرسائیکل سوار حادثات کا شکار ہو رہے ہیں۔ اہل علاقہ کے مطابق طلبہ، مریض، کسان، مزدور اور کاروباری افراد شدید مشکلات میں سفر کرنے پر مجبور ہیں جبکہ ایمبولینس اور سکول وینز کا گزرنا بھی مشکل ہو چکا ہے ۔ مکینوں نے کہا کہ بارش کے دوران صورتحال مزید خطرناک ہو جاتی ہے ، جبکہ دیہی علاقوں کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے ۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور سڑک کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے ۔