زکریا یونیورسٹی :لائن مین دوران ڈیوٹی حادثے کا شکار ،شدید زخمی
ملتان(خصوصی رپورٹر)بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے الیکٹریکل ونگ میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے لائن مین رانا ذیشان دورانِ ڈیوٹی حادثے کا شکار ہو کر شدید زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ رات کے وقت لا کالج کے قریب ہنگامی صورتحال میں بجلی کی خرابی دور کرنے کے لئے کھمبے پر مرمتی کام کر رہے تھے۔