زرعی یونیورسٹی کے قریب ٹریفک حادثہ، 4 افراد زخمی
تیز رفتار ڈالے کی موٹر سائیکلوں کو ٹکر، زخمی نشتر ہسپتال منتقل
ملتان (کرائم رپورٹر) زرعی یونیورسٹی اولڈ شجاع آباد روڈ کے قریب تیز رفتار ویگو ڈالے کی دو موٹر سائیکلوں کو ٹکر کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ویگو ڈالے نے دو موٹر سائیکلوں کو ٹکر ماری، جس کے باعث دونوں موٹر سائیکلوں پر سوار افراد شدید زخمی ہوگئے ۔زخمیوں میں 21 سالہ محمد مہتاب، 34 سالہ محمد نوید، 40 سالہ نیاز احمد اور 35 سالہ عابدہ بی بی شامل ہیں۔ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں انہیں مزید علاج کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس موقع پر موجود رہی اور حادثے کی ابتدائی تحقیقات شروع کر دیں۔