شیر شاہ روڈ پر ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق

شیر شاہ روڈ پر ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق

ملتان (کرائم رپورٹر)جکری والی پل نزد پل مظفر آباد شیر شاہ روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا۔۔۔۔

 جب ایک تیز رفتار کار نے پیچھے سے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماری، جس کے باعث موٹر سائیکل سوار بے قابو ہو کر سامنے دیوار سے جا ٹکرایا۔حادثے کے نتیجے میں 35 سالہ محمد جاوید شدید ہیڈ انجری کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو ٹیم اور پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ لواحقین بھی جائے حادثہ پر موجود تھے ۔ لواحقین نے میت کو ہسپتال منتقل کرنے سے انکار کردیا۔پولیس نے ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ڈیڈ باڈی لواحقین کے حوالے کر دی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں