معاشرے میں خیر کی دعوت عام کی جائے ،اسامہ صدیق
ملتان (کرائم رپورٹر)جمعیت طلبہ عربیہ جنوبی پنجاب کے منتظم برادرم اسامہ صدیق اور سابق منتظم محمود بشیر نے کہا ہے کہ۔۔۔
ملت اسلامیہ کی امیدیں ان نوجوانوں سے وابستہ ہیں جو علم، کردار اور اخلاق سے مزین ہو کر معاشرے میں خیر، دعوت اور اصلاح کا پیغام عام کریں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعیت طلبہ عربیہ ملتان ضلع کے زیر اہتمام منعقدہ ایک روزہ تذکیر کیمپ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جمعیت طلبہ عربیہ محض ایک تنظیم نہیں بلکہ ایک فکری، تربیتی اور انقلابی تحریک ہے جو نوجوانوں میں قرآن کی محبت، دینی شعور اور اقامتِ دین کا جذبہ بیدار کرنے کے لئے سرگرم عمل ہے ۔