میلہ پیر جیون سرکس ملازم کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
لودہراں (سٹی رپورٹر ) تھانہ دھنوٹ پولیس نے میلہ پیر جیون میں سرکس ملازم کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ دھنوٹ شیخ سلیم کے مطابق ملزمان نے معمولی تلخ کلامی پر چھریوں کے وار کرکے دو افراد کو زخمی کیا تھا۔
واقعہ کے دوران اعجاز نامی شخص جاں بحق جبکہ فہیم شدید زخمی ہوگیا تھا۔ مقتول کے بھائی کی درخواست پر دو نامزد اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، جس کے بعد تھانہ دھنوٹ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزمان دلشاد اور سرفراز کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والا آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے ۔