سڑکوں پر مویشیوں کے ریوڑ ٹریفک کا نظام درہم برہم
چھب کلاں (نامہ نگار) چھب کلاں اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں دوسرے اضلاع اور مقامات سے آئے ہوئے مویشیوں کے بڑے بڑے ریوڑ ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں جس کے باعث مقامی آبادی شدید پریشانی کا شکار ہے۔
چرواہے سارا دن سینکڑوں مویشیوں کو مرکزی اور رابطہ سڑکوں پر گھماتے رہتے ہیں جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے ۔ مقامی شہریوں کے مطابق سڑکوں پر مویشیوں کے قبضے کی وجہ سے آمد و رفت میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں اور آئے روز موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے حادثات بھی رونما ہو رہے ہیں۔