عیدالاضحی انتظامات، کوٹ ادو میں کنٹرول رومز قائم
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر عیدالاضحیٰ کے موقع پر ضلع کوٹ ادو میں صفائی ستھرائی اور قربانی کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کیلئے کنٹرول رومز قائم کر دیئے گئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہری آلائشوں، صفائی ستھرائی اور دیگر شکایات درج کرانے کیلئے مقررہ نمبرز پر رابطہ کر سکیں گے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق عید کے دوران صفائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔ اور آلائشوں کو بروقت تلف کرنے کیلئے عملہ اور مشینری الرٹ رہے گی۔ انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ صفائی برقرار رکھنے کیلئے تعاون کریں اور شکایات کی صورت میں فوری طور پر کنٹرول روم سے رابطہ کریں۔