کلینک سے 4لاکھ چرا کرخواتین فرار
بورے والا (سٹی رپورٹر) دو نامعلوم خواتین کلینک سے چار لاکھ سے زائد رقم چوری کر کے فرار ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق صابر عمانوئیل نے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے بیٹے کے ہمراہ سٹلائیٹ ٹاؤن میں کلینک قائم کر رکھا ہے ۔ گزشتہ روز دوپہر کے وقت دو نامعلوم خواتین نے کلینک کے دروازے میں لگی لوہے کی جالی کاٹ کر اندر داخل ہو کر دراز کے تالے توڑ دیے اور وہاں موجود 4 لاکھ 27 ہزار روپے کی رقم چوری کر لی، جو بیٹی کی میڈیکل کالج فیس کیلئے رکھی گئی تھی۔ واردات کے بعد دونوں خواتین موقع سے فرار ہو گئیں۔ تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔