3ہزارقربانیاں مستحق افراد میں تقسیم کی جائیں گی :احمد عبدالرزاق

3ہزارقربانیاں مستحق افراد میں تقسیم  کی جائیں گی :احمد عبدالرزاق

میاں چنوں (تحصیل رپورٹر) سماجی و فلاحی شخصیت، سابق مرکزی صدر انجمن طلبہ اسلام اور چیئرمین المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ یوکے اینڈ انٹرنیشنل میاں احمد عبدالرزاق ساجد میاں چنوں پہنچے۔

 اس موقع پر صدر متحدہ شہری محاذ چوہدری محمد منشاء کھکھ اور مسلم لیگ (ن) ضلع خانیوال کے سینئر نائب صدر کی دعوت پر منعقدہ ملاقاتوں میں فلاحی منصوبوں اور مستقبل کی سماجی سرگرمیوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تنظیم کا بنیادی مقصد انسانیت کی خدمت ہے ۔ جبکہ میاں چنوں میں جدید فری آئی ہسپتال کے قیام کی کوششیں بھی جاری ہیں۔ جنوبی پنجاب میں سیلاب متاثرین کیلئے مکانات تعمیر کرکے فراہم کیے گئے ہیں اور اس سال پاکستان میں تین ہزار قربانیاں مستحق افراد میں تقسیم کی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں