کوڑا خان ٹرسٹ اراضی کی آمد ن تعلیم پر خرچ ہونا چائیے :مظفر مگسی

 کوڑا خان ٹرسٹ اراضی کی آمد ن تعلیم پر خرچ ہونا چائیے :مظفر مگسی

اراضی کی آمدنی کو سکول کی عمارتوں اور ہال کی تعمیر پر خرچ کیا ، ٹرسٹ فعال کیا جائے

مظفرگڑھ (نامہ نگار ) قوم پرست رہنما اور سردار مظفر خان مگسی نے کہا ہے کہ مخیر اعظم سردار کوڑا خان کی وقف شدہ اراضی کی آمدنی سے ضلعی انتظامیہ نے مستحق طلباء و طالبات کو مفت تعلیم فراہم کرنے کی بجائے ایک ایسے سکول کی عمارتوں اور ہال کی تعمیر پر خرچ کیا ہے جہاں طلباء سے فیس وصول کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سردار کوڑا خان سے منسوب ہائر سیکنڈری سکول مظفرگڑھ کی عمارتیں ٹرسٹ کے کروڑوں روپے سے تعمیر کی گئی ہیں، اس لیے سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق اسے ٹرسٹ کے حوالے کیا جانا چاہیے تاکہ مستحق طلباء کو مفت تعلیم فراہم کی جا سکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق عطیہ کردہ 97 ہزار کنال اراضی سے حاصل آمدنی صرف ضلع مظفرگڑھ کے غریب طلباء کی تعلیم پر خرچ ہونا ضروری ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرسٹ کو مکمل طور پر فعال بنانے اور انتظامی عملہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مستحق طلباء و طالبات کو حقیقی فائدہ پہنچ سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں