مویشی منڈیوں کی سکیورٹی ، اہلکاروں کو الرٹ رہنے کا حکم

 مویشی منڈیوں کی سکیورٹی ، اہلکاروں کو الرٹ رہنے کا حکم

ڈی پی او محمد عابد کا دورہ، سی سی ٹی وی، ناکہ بندی اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے خانیوال پولیس کے مؤثر اقدامات جاری ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عابد نے مویشی منڈی جہانیاں اور خانیوال کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے سیف سٹی کیمروں، سی سی ٹی وی مانیٹرنگ سسٹم، داخلی و خارجی راستوں اور پولیس ناکہ بندی پوائنٹس کا معائنہ کیا اور تعینات اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔

ڈی پی او نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان پر عملدرآمد جاری ہے جبکہ مویشی منڈیوں میں آنے والے افراد کے کوائف کی جانچ پڑتال اور نگرانی کا نظام مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مسلسل مانیٹرنگ یقینی بنائی جا رہی ہے ۔ ڈی پی او نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بلا خوف و خطر خرید و فروخت کریں کیونکہ پولیس مکمل سکیورٹی فراہم کر رہی ہے ۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او عبدالمجید اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں