بچے سے زیادتی کرنیواالا ملزم گرفتار
چوک سرورشہید ( نمائندہ دنیا)پولیس تھانہ صدر نے بچے کو اغواء اور زیادتی کا نشانہ بنانے والے مولوی کو گرفتار کرلیا۔ چک نمبر598/TDA کے رہائشی محمد مختیار گاذر کے 13/14سالہ بچے کو ۔۔۔
عید کے روز اسی گاؤں کے مولوی محمدمظہر نے اپنے گھر لے جاکرزیادتی کا نشانہ بنایا اورپھر سے اغواء کرکے خانیوال لے گیا ،وہاں بھی اس کو زیادتی کا نشانہ بناتارہا ۔ وہاں سے محمد طیب اسکے چنگل سے کسی طرح سے نکل کر بھاگ آیا اپنے والد کو ساری صورتحال بتلائی جس نے پولیس تھانہ صدر مقدمہ درج کیا ۔ ملزم فرار ہوچکا تھا لیکن پولیس نے ٹریس کرکے گرفتار کرلیا ۔