محرم الحرام کے انتظامات، جہانیاں میں اہم اجلاس اور روٹ معائنہ

محرم الحرام کے انتظامات، جہانیاں  میں اہم اجلاس اور روٹ معائنہ

جہانیاں(نامہ نگار) ڈی پی او خانیوال محمد عابد کی ہدایت پر محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس تھانہ جہانیاں میں منعقد ہوا، جس میں سکیورٹی اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔۔

۔تفصیلات کے مطابق اجلاس کی صدارت ایس پی انوسٹی گیشن شاہد رشید اور ایس ڈی پی او سرکل جہانیاں ملک عبدالمجید نے کی۔ اجلاس میں امن کمیٹی ممبران، جلوس و مجالس کے منتظمین اور متولیانِ امام بارگاہان نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران شرکاء کو ملک کی موجودہ امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا جبکہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی، جلوسوں اور مجالس کے پرامن انعقاد اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر مشاورت کی گئی۔اس موقع پر پولیس اور امن کمیٹی کے درمیان مؤثر رابطہ کاری، سکیورٹی پلان، رضاکاروں کا کردار، جلوسوں کے روٹس، مجالس کے انتظامات، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور دیگر حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں