بجلی چوری میں کمی، کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی: ایکسین واپڈا
وہاڑی(نمائندہ خصوصی) سینئر نائب صدر پیپلز لیبر بیورو جنوبی پنجاب مہر وسیم سیال کی شیعہ علماء کونسل تحصیل وہاڑی کے صدر ریاض حسین جعفری اور تحصیل جنرل سیکرٹری چوہدری امجد علی دوگل کے ۔۔۔
ہمراہ ایکسین واپڈا وہاڑی عمار علی رضا صدیقی سے ان کے دفتر میں ملاقات ہوئی۔ ایکسین واپڈا عمار علی رضا صدیقی نے کہا کہ بجلی چوری کے واقعات میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے اور بجلی چور کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان کے خلاف سخت تادیبی کارروائیاں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر شہری کا فرض ہے کہ بجلی چوری کی روک تھام کے لیے محکمہ واپڈا کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنائے تاکہ نظام مزید بہتر بنایا جا سکے ۔ایکسین واپڈا نے مزید کہا کہ سائلین اپنے مسائل کے حل اور شکایات کے ازالے کے لیے ان سے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔، ان کے دفتر کے دروازے 24 گھنٹے سائلین کے لیے کھلے ہیں۔