بلدیاتی انتخابات، ٹاٹے پور میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئیں

بلدیاتی انتخابات، ٹاٹے پور  میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئیں

ٹاٹے پور(نامہ نگار) بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر یونین کونسل ٹاٹے پور سمیت حلقہ این اے 151 میں سیاسی سرگرمیوں میں نمایاں تیزی آ گئی ہے۔۔۔

 اور سیاسی فضا گرم ہونا شروع ہو گئی ہے ۔ حلقہ کی تمام یونین کونسلوں میں کانٹے دار اور دلچسپ مقابلوں کی توقع کی جا رہی ہے ۔ذرائع کے مطابق تینوں بڑی سیاسی جماعتیں اور بااثر سیاسی گروپس و خاندان اپنی سیاسی گرفت مضبوط کرنے کے لیے مضبوط امیدوار میدان میں اتارنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کو آئندہ عام انتخابات کا سیمی فائنل قرار دیا جا رہا ہے جس کے باعث انتخابی سرگرمیاں بھی بڑھ گئی ہیں۔گیلانی، قریشی اور ڈوگر گروپس مختلف یونین کونسلوں میں مضبوط پوزیشن بنانے کے لیے متحرک ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس بار کئی نئے چہرے بھی سیاسی میدان میں نظر آئیں گے جبکہ برادری ازم اور گروپ بندی کا عنصر بھی نمایاں ہے ۔سیاسی مبصرین کے مطابق یہ بلدیاتی انتخابات نہ صرف مقامی قیادت کی مقبولیت کا امتحان ہوں گے بلکہ آئندہ سیاسی صف بندیوں اور اتحادوں کی سمت کا تعین بھی کریں گے ۔ کامیابی کا دار و مدار مضبوط پینل اور منظم حکمت عملی پر ہوگا جبکہ حتمی فیصلہ عوام کے ووٹ سے ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں