غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ قائم کرنے والے ملزم کیخلاف کارروائی
ملتان (کرائم رپورٹر )لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
گلگشت پولیس کو کارپوریشن ملازم نے بتایا کہ ملزم احمد رضا نے غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ قائم کرکے عوام الناس سے زبردستی پیسے وصول کرتے ہوئے پایا گیا ۔پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔