7منشیات فروش شراب، ہیروئن سمیت گرفتار کرلئے گئے
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 7افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔ شاہ رکن عالم پولیس نے ۔۔
ملزم عبدالغفار سے 20لٹر ملزم ادریس سے 20لٹر شراب حرم گیٹ پولیس نے ملزم اشفاق سے 1100گرام ہیروئن مظفر آباد پولیس نے ملزم عالم سے 10لٹر شراب ممتاز آباد پولیس نے ملزم اشفاق سے 30لٹر ملزم جمیل سے 20لٹر شراب جبہ الپہ پولیس نے ملزم گل محمد سے شراب برآمد کرلی ۔