ایف آئی اے ،ملتان ایئر پورٹ سے 3مسافر گرفتار

ایف آئی اے ،ملتان ایئر پورٹ  سے 3مسافر گرفتار

ملتان (کرائم رپورٹر )ایف آئی اے بیرون ملک سے ڈی پورٹ ہونے والے تین اشخاص کو ایئر پورٹ سے گرفتار کرلیا ۔۔۔

سرکل آفس منتقل ۔ تفصیل کے مطابق نجی ایئر لائن کی پرواز مسقط سے ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو ایف آئی اے الطاف حسین کو گرفتار کرلیا ، پی آئی اے کی فلائٹ جدہ سے ملتان ایئر پورٹ آئی تو ایف آئی اے فلائٹ میں سوار غلام مصطفی کو تحویل میں لے لیا جبکہ دبئی سے پرواز ملتان ایئر پورٹ پہنچی تو ایف آئی اے محمد حسنین کو گرفتار کرلیا ۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار اشخاص نے بیرون ملک میں غیر قانونی طریقے سے رہائش اختیار کی ہوئی تھی جن کو ڈی پورٹ کیا گیا ۔ملتان ایئر پورٹ پہنچنے پر گرفتار کیا اور سرکل آفس منتقل کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں