خانیوال،گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

خانیوال،گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

واقعہ تھانہ حویلی کورنگا کے علاقہ 14 پل میں پیش آیا، ملزم رب نواز گرفتار

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) تھانہ حویلی کورنگا کے علاقہ 14 پل میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق مقتولہ کی شناخت 55 سالہ کلثوم زوجہ رب نواز کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ حویلی کورنگا اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کبیروالا منتقل کیا گیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے شوہر رب نواز موہانہ کو گرفتار کر لیا ہے ۔ تھانہ حویلی کورنگا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں