کرپشن کیس،سابق پولیس افسروں کیخلاف سماعت آج ہوگی

 کرپشن کیس،سابق پولیس  افسروں کیخلاف سماعت آج ہوگی

ملتان (کورٹ رپورٹر)احتساب عدالت ملتان میں ضلع وہاڑی میں قومی خزانے میں مبینہ خورد برد اور اربوں روپے کرپشن کے مقدمہ میں ملوث سابق پولیس ڈی پی اوز اور ڈی ایس پیز کے خلاف سماعت آج ہوگی۔

ملزمان کے وکلاء نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کے خلاف نیب کی جانب سے کی جانے والی انکوائری بے بنیاد ہے اور نیب کے پاس کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں۔ وکلاء کے مطابق جس دورانیے میں کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے ، اس وقت ملزمان متعلقہ عہدوں پر تعینات ہی نہیں تھے ۔دوسری جانب نیب حکام کے مطابق سابق ڈی پی او وہاڑی شاکر حسین داوڑ، ڈی ایس پیز تنویر امجد، قدیر انور اور اشفاق احمد سمیت دیگر کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کا ریفرنس 2017 میں تیار کیا گیا تھا۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں